18 مارچ 2014 - 20:30
پشاور کے علاقہ سرکی گیٹ پر دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے سرکی گیٹ پر ہوئے دھماکے سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے

ابنا: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے سرکی گیٹ پر ہوئے دھماکے سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں آدھا کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲